پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آل سعود انسانی تاریخ کے بدترین حکمران ہیں، علامہ علی حسنین حسینی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دینی اور قبائلی رہنماء علامہ علی حسنین حسینی نے سعودی عرب میں آل سعود کی خوشنودی کی خاطر جھوٹے الزامات لگا کر اہل تشیع مسلمانوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود نے ظلم کی تمام حدوں کو پار کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کو پیروں تلے کچلنے والی سعودی حکومت نے بے گناہ افراد پر اظہار رائے کی وجہ سے الزامات لگائے اور ان کا سر قلم کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے دعویدار تنظیموں اور عالمی طاقتوں کی خاموشی اس بات کی واضح دلیل ہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ایسا کیا جا رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں 81 افراد کے سر قلم، آل سعود کا یہ اقدام یہود ونصاری کی خوشنودی کیلیے ہے

انہوں نے کہا کہ انسانی تاریخ میں بدترین حکمران آل سعود ہیں، جو لوگوں کو خاص مکتب فکر سے تعل رکھنے کے جرم میں سزا دیتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ظلم پر خاموشی اختیار کرنے والی عالمی قوتیں، تنظیمیں اور آل سعود کی پشت پناہی کرنے والے بھی انکے جرم میں برابر کے شریک ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button