اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اب کوئی کسی کو کافر قرار نہیں دے سکتا، علمائے اسلام کا متفقہ اعلان

شیعہ نیوز: پاکستان کے وزیر مذہبی امور کی زیر صدارت علمائے کرام کے اجلاس میں کہا ہے کہ کسی فرد کو یہ حق نہیں کہ وہ حکومتی، مسلح افواج اور دیگر سکیورٹی اداروں کے افراد سمیت کسی بھی فرد کو کافر قرار دے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق کی زیر صدارت علماء و مشائخ کے اجلاس کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل نے پیغام پاکستان کی روشنی میں نیا 20 نکاتی متفقہ ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔

جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق کے مطابق ملک میں مسلکی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے 20 نکاتی متفقہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے شہریوں کو یہ حق حاصل ہے کہ شریعت کے نفاذ کے لیے پرامن جدوجہد کریں۔

جاری اعلامیہ کے مطابق اسلام کے نفاذ کے نام پر ریاست کے خلاف مسلح کارروائی، تشدد اور انتشار کی تمام صورتیں بغاوت سمجھی جائیں گی۔ علماء، مشائخ تشدد کو جڑ سے اکھاڑے کے لیے ریاست خاص طور پر مسلح افواج کی بھرپور حمایت کریں۔

اجلاس میں شیعہ مکتب فکر کی نمائندگی اور ضابطہ اخلاق پر دستخط مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی ، علامہ افتخار حسین نقوی نے کیئےجبکہ دیگر مکاتب فکر سےمفتی تقی عثمانی ، مفتی منیب الرحمٰن ، حنیف جالندھری،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز، پروفیسر ساجد میر اور دیگر علماء نے شرکت کی۔

ضابطہ اخلاق میں مزید کہا گیا ہےکہ ریاست کے خلاف لسانی، علاقائی اور مذہبی تحریکوں کا حصہ بننے سے گریز کریں۔ کوئی شخص فرقہ وارانہ نفرت اور جبراً اپنے نظریات دوسرے پر مسلط نہ کرے، کیونکہ یہ شریعت کی نفی ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے اعلامیہ کے مطابق تمام شہریوں کا فرض ہے کہ دستور پاکستان کو تسلیم کریں، شہری ریاست پاکستان کی تکریم اور عزت کو یقینی بنائیں، ریاست سے اپنی وفاداری کے حلف کو نبھائیں، کسی شخص کو حق حاصل نہیں کہ وہ کسی بھی فرد کو کافر قرار دے، ریاست، ریاستی اداروں، سکیورٹی اداروں اور مسلح افواج کی حمایت کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button