
ابوذر ہادی آئی ایس او ملتان ڈویژن کے صدر منتخب ہوگئے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ابوذر ہادی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے صدر منتخب ہوگئے۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کا دوسرا اجلاس عمومی مہدیہ کمپلکس پیراں غائب میں منعقد ہوا، اجلاس میں تمام یونٹس نمائندگان اور اراکین نے شرکت کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں کراچی، ایم ڈبلیو ایم کے تحت استقبال ماہ رمضان کانفرنس کا انعقاد
اجلاس سابقہ فیصلہ جات اور اگلے لائحہ عمل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ جس کے بعد اگلے سال کیلئے نئے میر کارواں کا انتخابی مرحلہ منعقد ہوا جس میں اکثریت رائے سے ابوذر ہادی کو نیا ڈویژنل صدر منتخب کیا گیا۔ اجلاس میں سابقین، سینیئرز اور ذیلی نظارت کے اراکین نے شرکت کی۔
مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب، ضلع ملتان، وحدت یوتھ ملتان، مجلس علمائے شیعہ جنوبی پنجاب کے عہدیداران کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔