پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مجلسِ علماء امامیہ پاکستان کے زیرِ اہتمام علمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

مجلسِ علماء امامیہ پاکستان کے زیرِ اہتمام فیصل آباد میں ایک روزہ علمی و تربیتی ورکشاپ منعقد ہوا، جس میں ضلع فیصل آباد، ضلع ننکانہ اور ضلع شیخوپورہ سے کثیر تعداد میں مبلغین نے شرکت کی

شیعہ نیوز: مجلسِ علماء امامیہ پاکستان کے زیرِ اہتمام فیصل آباد میں ایک روزہ علمی و تربیتی ورکشاپ منعقد ہوا، جس میں ضلع فیصل آباد، ضلع ننکانہ اور ضلع شیخوپورہ سے کثیر تعداد میں مبلغین نے شرکت کی۔ ورکشاپ سے حجت الاسلام والمسلمین علامہ حیدر کاظمی، برادر سید ابن حسن بخاری، حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید جاوید حسین شیرازی اور حجت الاسلام والمسلمین علامہ فدا علی حلیمی سمیت ممتاز علمائے کرام اور اسکالرز نے خطاب کیا۔

اس موقع پر مقررین نے تبلیغ دین، عصری چیلنجز، مصنوعی ذہانت، دین و سیاست اور مسجد کی آبادکاری جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی۔ شرکاء نے ورکشاپ کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے اس سلسلے کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں، علامہ علی اکبر کاظمی

ورکشاپ کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا، جس میں مبلغین نے اپنے تجربات شیئر کیے اور تبلیغی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

یہ علمی و تربیتی ورکشاپ مبلغین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تبلیغ کو مؤثر بنانے کے حوالے سے ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button