اہم پاکستانی خبریں

پشاور میں افغانستان کا پرچم آویزاں کرنیوالا افغانی گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ایک افغانی کی جانب سے بورڈ بازار میں لگے سائن بورڈ پر افغانستان کا پرچم آویزاںکرنے کی تصویر اور وڈیو چلنے کے بعد مقامی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔تھانہ یونیورسٹی ٹاؤن کی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے افغان پناہ گزین کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔گرفتار افغانی کی شناخت نعمت ولد سردار سکنہ افغانستان حال تاج آباد کے نام سے ہوئی۔

زرائع کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے بورڈ بازار میں یوم آزادی کے موقع پر عوام میں اشتعال دلانے کی خاطر افغانستان کا پرچم آویزاں کرنے والے افغانی کو گرفتار کر لیا، جبکہ سوشل میڈیا پر افغانی پرچم آویزاں کرنے کی تصویر وائرل ہونے پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ تھانہ یونیورسٹی ٹاؤن کے ایس ایچ او بلال حسین کی مدعیت میں گرفتار افغانی کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں ایک افغانی نوجوان بورڈ بازار کے علاقے میں لگے سائن بورڈ پر چڑھ کر پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کو اشتعال دلانے کی خاطر افغانستان کا پرچم آویزاں کر رہا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کر کے افغانی نوجوان کو گرفتار کیا گیا، جس کی شناخت نعمت ولد سردار سکنہ افغانستان حال تاج آباد کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار مہاجر کیخلاف دفعہ 153 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ دوسری جانب ٹاؤن تھری انتظامیہ نے بھی فوری ایکشن لیتے ہوئے افغانی پرچم اُتار لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button