دنیا

افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کئے جائیں: چین

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے جی 20 وزرائے خارجہ کے آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان عبوری حکومت پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں، افغان عوام اپنے وسائل اور اثاثے استعمال کرنے کا حق رکھتےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے منجمد بیرونی مالی اثاثے بحال کئے جائیں، چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اقتصادی پابندیوں کو سیاسی دباؤ کے طور پر پیش کرنا مناسب نہیں۔

واضح رہے کہ 15 اگست کو طالبان کی جانب سے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد امریکہ نے اس ملک کے 9 ارب 500 ملین ڈالر کے اثاثے منجمد کئے جس کی وجہ سے اس ملک کی معیشت اور عوام کو سخت اور دشوار صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button