دنیا

افغانستان میں انتخابی ریلی کے قریب بم دھماکے، 24 افراد ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان کے شمالی صوبہ پروان میں صدر اشرف غنی کی انتخابی ریلی کے قریب بم دھماکے میں 24 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق پروان کے دارالحکومت چاریکار میں صدر اشرف غنی کی قیادت میں ریلی نکالی جارہی تھی کہ اس دوران ایک زودار بم دھماکہ ہوا۔ حملے میں 24 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے جبکہ صدر اشرف غنی محفوظ رہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق یہ مقناطیسی بم کا دھماکہ تھا جسے ایک پولیس موبائل میں نصب کیا گیا تھا۔

صوبائی حکومت کی خاتون ترجمان وحیدہ شاہکار نے بتایا کہ افغان صدر کا جلسہ اور ریلی جاری تھی کہ اس دوران داخلی مقام پر دھماکہ ہوا۔

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچوں سمیت عام شہری بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button