
مظلومینِ پاراچنار کی توانا آواز آغا مزمل حسین فصیح کو گرفتار کر لیا گیا
بلدیاتی نمائندوںنے کہا کہ تکفیری دہشتگردوں مسلسل حملوں اور ریاستی اداروں کی نااہلی کے سبب چار ماہ سے پاراچنار سمیت اپر کرم کے راستے بند ہیں۔ امن معاہدہ ہونے کے باوجود انتظامیہ اور سیکیورٹی ادارے اپر کرم کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ بحال نہیں کراسکے
شیعہ نیوز: ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار کے تحصیل چئرمین، مجلس وحدت مسلمین پاکستان پاراچنار کے صدر اور مظلومینِ پاراچنار کی توانا آواز آغا مزمل حسین فصیح کو گرفتار کر لیا گیا. پولیس کے مطابق تحصیل چئیرمین کے خلاف احتجاجی دھرنا دینے کے خلاف ایف آئی آر درج تھی، گرفتاری کے بعد آغا مزمل فصیح کو کرم کے علاقے صدہ منتقل کیا گیا ہے۔
بلدیاتی نمائندوں نے مظلومین پاراچنار کے حق میں دھرنے پر تحصیل چئیرمین کی گرفتاری کو افسوسناک قرار دیا ہے، جبکہ انہوں نے انسان دوست شخصیت آغا مزمل حسین کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے. بلدیاتی نمائندوںنے کہا کہ تکفیری دہشتگردوں مسلسل حملوں اور ریاستی اداروں کی نااہلی کے سبب چار ماہ سے پاراچنار سمیت اپر کرم کے راستے بند ہیں۔ امن معاہدہ ہونے کے باوجود انتظامیہ اور سیکیورٹی ادارے اپر کرم کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ بحال نہیں کراسکے۔
متاثرہ علاقے کے عوام نے حکام سے فوری طور پر ٹل پاراچنار روڈ اور خرلاچی بارڈر کھولنے اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب لوئر کرم کے علاقے مندوری میں قبائل کا اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا بدستور جاری ہے۔ متاثرین کے لیے ریلیف پیکج کی فراہمی تک احتجاج جاری رہے رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے، لیکن معاوضے کی ادائیگی کے بعد مظاہرین مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
فریقین کے دستخط شدہ امن معاہدے کے تحت فریقین کے اب تک آٹھ بنکرز مسمار کیے جا چکے ہیں۔