پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اہل تشیع کی جانب سے عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں میں سبیلوں کا اہتمام

شیعہ نیوز: پاکستان میں شیعہ سنی لڑائی کروا کروطن عزیز کو کمزور کرنے کی امریکی، اسرائیلی و بھارتی سازش ناکام ہوگئی، 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں میں شیعہ مسلمانوں کی جانب سے اہل سنت بھائیوں کے لیے ملک بھر میں سبیلیں لگائی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایام عزا کے بعد ماہ ربیع الاول میں بھی مذہبی ہم آہنگی اور شیعہ سنی بھائی چارے کا عملی نمونہ پیش کیا گیا ،ایام عزا میں جلوس عزا امام حسینؑ میں شریک عزاداروں کے لیے ملک بھر میں اہل سنت برادران کی جانب سے سبیلوں کا اہتمام کیا گیا جبکہ ربیع الاول میں جشن عید میلاد النبی ؐ کے جلوسوں میں اہل تشیع کی جانب سے ملک بھر میں نکلنے والے جلوسوں میں اہل سنت بھائیوں کے لیے سبیلوں کا اہتما م کیا گیا اس کے علاوہ جلوسوں میں بھی شرکت کی گئی ۔

شیعہ سنی عمائدین اور قائدین کی جانب سے اس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا کہ جس طرح قیام پاکستان سے اب تک ملک میں شیعہ سنی بھائی چارگی کا مظاہرہ کیا گیا ہے اس کو جاری رکھا جائے گا اور اس اتحاد و وحدت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند مہینوں سے امریکہ، اسرائیل، بھارت اور سعودی عرب کی جانب سے اپنے ایجنٹوں جس میں کالعدم سپاہ صحابہ اور تحریک لبیک شامل ہیں کووطن عزیزپاکستان میں فرقہ واریت کی آگ لگانے اور ملک میں انتشار پیدا کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا جس کے لیے ان ممالک نے اپنے ایجنٹوں کوبھاری رقوم بھی فراہم کی تھیں جس کا انکشاف ڈی جی آئی ایس آئی نے ایک اعلی سطحی اجلاس میں کیا تھا۔ تاہم سیکیورٹی اداروں کی بروقت کاروائیوں اور ملک میں بسنے والے محب وطن و محب رسول ؐو اہلبیتؑ شیعہ سنی مسلمانوں نے اپنے اتحاد و وحدت سے ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم اور اربوں روپے کی انوسٹمنٹ کو خاک میں ملا دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button