مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

الحدیدہ کے رہائشی علاقوں پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ گولہ باری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی اتحادی افواج نے الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رہائشی علاقوں پر توپ خانوں اور میزائلوں سے وحشیانہ گولہ باری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق استعماری طاقتوں کے حمایت یافتہ سعودی عرب کے کرایے کے فوجیوں نے نہتے یمنیوں پر درجنوں میزائل داغے ہیں جس کے نتیجےمیں متعدد رہائشی مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔

المسیرہ نے خبر دی ہے کہ سعودی اتحادی افواج نے الحدیدہ کے رہائشی علاقوں پر گزشتہ رات وحشیانہ گولہ باری کی جس میں متعدد مکانات جل کرراکھ ہوگئے۔

سعودی اتحادی افواج کے حملوں میں متعدد نہتے یمنی شہید یازخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی اتحادی افواج نے ’’ الفازہ‘‘، ’’التحتیا‘‘ اور ’’ الجبلیہ‘‘ نامی علاقوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں کم ازکم 27 میزائل گرے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت، یمنی عوام کی استقامت کے باعث اب تک یمن جنگ سے اپنا کوئی ہدف حاصل نہیں کر سکی ہے۔

سعودی عرب، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملے کر رہا ہے اور اس غریب عرب ملک کا زمینی، فضائی اور بحری محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملوں میں اب تک یمن کے سولہ ہزار سے زیادہ شہری شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں افراد بےگھر اور دربدر ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button