اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملک سے القاعدہ کا خاتمہ ہواتو اب کالعدم ٹی ٹی پی سر اٹھا رہی ہے، شیری رحمٰن

شیعہ نیوز:: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء، وفاقی وزیر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں القاعدہ کا خاتمہ ہوا، اب کالعدم ٹی ٹی پی سر اٹھا رہی ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر لڑی جانی والی جنگ صرف اقتدار کی جنگ ہے، نہیں چاہتے کہ ملک میں دہشت گردی بڑھے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء شیری رحمٰن نے کہا کہ ملک ہمارا ہے، اس کو ہمیں ہی بچانا ہے، آپریشن ہو رہے ہیں، جن پر ہمیں اعتماد میں لینا چاہیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن ہوئے، عدالتیں انسانی حقوق سے متعلق کیسز سنیں۔ وفاقی وزیر شیری رحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کو سننا چاہیئے، جس سے مفاہمت شروع ہو، بلوچستان کے مسائل پر تلخ سچ ہمیں بھی سننے چاہیئے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button