
مشرق وسطی
صیہونی فوجیوں پر القسام بریگيڈ کا حملہ، 1 فوجی ہلاک، 5 زخمی
شیعہ نیوز: اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس کے عسکری ونگ القسام بریگيڈ کے جوانوں نے غزہ کے شمالی علاقے میں واقع بیت حانون میں صیہونی فوجیوں پر تاک لگا کر حملہ کیا ہے۔
صیہونی فوج کے ریڈیو نے القسام بریگیڈ کی اس کارروائی کو منفرد قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران امریکہ مذاکرات میں تیزی آرہی ہے، وزیرخارجہ عمان
رپورٹ کے مطابق، القسام کے جوانوں نے ایک مارٹر گولے اور ایک بارودی سرنگ کے ذریعے صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا اور کم از کم ایک غاصب فوجی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس حملے میں 5 صیہونی فوجی زخمی بھی ہوئے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ القسام بریگیڈ نے اس ٹنل سے یہ حملہ کیا ہے جسے صیہونی فوج پہلے اپنے زعم میں خالی کرچکی تھی۔