
یوم القدس امت مسلمہ کو اہم ترین ذمہ داری یعنی مسئلہ فلسطین کی یاد دلاتا ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی مقاومتی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبد الملک بدرالدین الحوثی نے بھی عالمی یوم القدس کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
انہوں نےقدس کی مناسبت سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ سپاہ قدس کے کمانڈر حاج قاسم سلیمانی کو، صیہونیوں کے خلاف جنگ میں ان کے کردار کی وجہ سے دہشت گردی کا نشانہ بنا کر شہید کیا گیا ہے۔
انہوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نظر میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا قیام حرام ہے۔
انصار اللہ یمن کے سربراہ نے کہا کہ یوم القدس ایک اہم دن ہے کیونکہ یہ دن امت مسلمہ کو اس کی اہم ترین ذمہ داری یعنی مسئلہ فلسطین کی یاد دلاتا ہے۔
عبدالملک بدر الدین الحوثی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو صیہونی دشمن کے خلاف ڈٹ جانے کی وجہ سے شہید کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے کھل کہا تھا کہ وہ صیہونی دشمن اور امریکہ کی توسیع پسندی کے خلاف خطے کی قوموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔