آل سعود کا یورینیم کی افزودگی سے متعلق مضحکہ خيز بیان سامنے آگیا
شیعہ نیوز:ایران کا یورینیئم افزودگی میں اضافہ پرامن جوہری پروگرام کا حصہ نہیں ہوسکتا، سعودی عرب نے اپنے اس مضحکہ خيز دعوے کے ساتھ ہی ایران کو بڑی طاقتوں کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کا مشورہ بھی دیا ہے۔
اگرچہ سعودی عرب کسی گنتی میں نہيں آتا تاہم اپنا قد اونچا کرنے کے لئے امریکہ کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کا یورینیئم افزودگی میں اضافہ پرامن جوہری پروگرام کا حصہ نہیں ہوسکتا۔
ایران میں یورنیم کی افزودگی کے اعلان پرامریکہ اسرائیل اور فرانس پہلے ہی تشویش کا اظہار کرچکے ہيں۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ کسی بھی معاہدے میں علاقائی ریاستوں کے تحفظات کو بھی مدنظر رکھاجائے۔
چھوٹا منہ اور بڑی بات کے مصداق آل سعود نے یورینیم کی افزودگی کو کشیدگی کا سبب قراردیتے ہوئے ایران کو بڑی طاقتوں کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کا مشورہ بھی دیا ہے۔
واضح رہے امریکہ آل سعود کو دودھ دینے والی گائے قرار دیتا ہے جو امریکہ کی مدد و حمایت کے بغیر ایک ہفتے سے زيادہ اپنی سیاسی حیات کو جاری نہيں رکھ سکتے۔
یاد رہے کہ ایران نے آج سے یورینیئم افزودگی 60 فیصد تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔