مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عالمی معاملات میں امریکی بالادستی قبول نہیں: چین

شیعہ نیوز: چین کے وزیر خارجہ نے عالمی معاملات میں امریکی بالادستی کے بابت سخت خبردار کیا ہے۔

ساوتھ چائنامارنگ پوسٹ کے مطابق، چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ بیجنگ کے ساتھ مذاکرات کے یک طرفہ امریکی مطالبات ہرگز قابل قبول نہیں۔

وانگ یی نے صراحت کے ساتھ کہا کہ بات چیت کے لیے چین کے دروازے کھلے ہوئے ہیں تاہم مذاکرات باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر ہونا چاہییں۔

چین کے وزیر خارجہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ، ان کا ملک اس بات کو ہرگز قبول نہیں کرے گا دنیا کا کوئی ملک سارے ملکوں پر اپنی مرضی اور منشا کو زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کرے۔

انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر امریکہ مقابلہ آرائی کا سلسلہ جاری رکھنا چا ہتا ہے تو چین اس چیلنج کو قبول کرتا ہے اور اسے کوئی خوف نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button