مشرق وسطی

عالمی برادری کو اسرائیل کی جارحیت نظر ہی نہیں آتی۔ کویت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کویتی پارلیمان کے سربراہ نے عالمی طاقتوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو اسرائیل کی جارحیت نظر ہی نہیں آتی۔

رپورٹ کے مطابق کویتی پارلیمان کے سربراہ مرزوق علی الغانم کا کہنا ہے کہ پوری دنیا اسرائیلی جارحیتوں پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کہ جو تمام بین الاقوامی معاہدوں کے برخلاف، ایٹمی ہتھیاروں کی حامل ہے، مشرق وسطیٰ کے لئے سنگین خطرہ ہے۔

انہوں نے بلغراد میں انٹرپارلیمنٹری یونین آئی پی یو کے اکتالیسویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کررہا ہے اور دنیا کو اسرائیلی مظالم نظر ہی نہیں آرہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button