پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عالمی استکباری قوتیں پاکستان میں فرقہ واریت کیلئے سرگرم ہے، علامہ احمد اقبال

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں فرقہ واریت کے لئے سرگرم ہے، پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے بھارت، امریکہ اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ ہے۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے جسے کمزور کرنے کے لیے یہود و نصاری اور عالمی استکباری قوتیں پوری قوت کے ساتھ سرگرم ہیں۔ پاکستان کے پُرامن ماحول کو فرقہ واریت کے ذریعہ خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ معروف عالم دین ڈاکٹر علامہ عادل خان کا قتل ان ملک دشمن عناصر کی کارروائی ہے جو پاکستان کے امن و سلامتی کے دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کا ملوث ہونا سو فیصد حقیقت ہے لیکن عالمی ذرائع ابلاغ اور ریاستی اداروں کی جانب سے کیے جانے والے اس انکشاف سے بھی آنکھیں نہیں چرائی جا سکتیں کہ وطن عزیز میں فرقہ واریت پھیلانے کے لے سو ملین ڈالرتقسیم کیے گئے ہیں۔ مادر وطن کو کمزور کرنے کا دشمنوں کے پاس سب سے آسان حل بھائی کو بھائی سے لڑانا ہے۔ شیعہ سنی وحدت کا عملی اظہار کر کے ہم نے دشمن کی اس چال کو ناکام بنانا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بے گناہ انسانی جان کا ضیاع ایک ناقابل تلافی نقصان ہے جس کی کوئی بھی باشعور حمایت نہیں کرسکتا۔ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران سترہزار سے زائد افراد انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ گئے لیکن اس کا الزام کبھی بھی کسی مسلک پر نہیں لگا کیونکہ کسی بھی مسلک میں قتل ایک حرام فعل ہے۔ پاکستان کے عوام تکفیریت اور دہشت گردی سے نفرت کرتے ہیں ۔ ہم سب نے مل کر انتہاپسندی سے لڑنا اور اسے شکست دینی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button