جرمنی میں اسلامی مرکز بند کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، علی باقری کنی
شیعہ نیوز: ایرانی عبوری وزیرخارجہ نے جرمنی پولیس کی جانب سے ہیمبرگ میں اسلامی مرکز پر چھاپے اور مرکز کو بند کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی نے جرمن حکام کی جانب سے ہیمبرگ میں قائم اسلامی مرکز کے خلاف ایکشن لینے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کو برطانیہ چیلنج نہیں کرے گا
انہوں نے کہا کہ ہیمبرگ کا اسلامی مرکز 70 سال پہلے عظیم مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ بروجردی کے حکم سے قائم کیا گیا تھا۔ جرمنی کے اس قدیمی ترین مرکز کو بند کرنا آزادی اظہار و بیان کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے انتہا پسندوں اور بنیاد پرستوں کے لئے اچھا پیغام ملے گا۔ صہیونی حکومت نے بھی غزہ میں اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لئے اسلامی مرکز پر چھاپے اور بند کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
علی باقری نے مزید کہا کہ واقعے کی تمام تر ذمہ داری جرمن حکومت پر عائد ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ایران جرمنی سمیت دنیا کے تمام ممالک میں مسلمانوں اور ایرانیوں کے حقوق کی حمایت جاری رکھے گا۔