پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

تمام مذہبی جماعتیں ہم جنس پرستی کے فروغ کی امریکی کوشش کیخلاف بھرپور آواز بلند کریں، علامہ ناصر عباس

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امریکی سفارتخانے کی جانب سے پاکستان میں ہم جنس پرستی کے فروغ اور حمایت کی ٹویٹ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کی اساس اور دین اسلام پر حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام مذہبی جماعتوں پر شرعی طور پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس غلیظ امریکی حرکت کے خلاف یک زباں ہوں اور اسلامی تعلیمات کے دفاع کے لیے بھرپور انداز میں آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ دجالی قوتیں اسلام کے خلاف کھل کر میدان میں نکل آئی ہیں، دنیا حق و باطل کے دو گروہوں میں تقسیم ہونے جا رہی ہے۔ ہمیں سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اسلام دشمن طاقتوں کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔ امریکہ کی حمایت ان باطل قوتوں کو تقویت دینے کے مترادف ہوگی، جو نظام اسلام کو مٹانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی الہامی مذہب ہم جنس پرستی کی اجازت نہیں دیتا، ایسے غیر فطری رجحانات کے پاکستان میں فروغ کی امریکی کوششیں اسلامی نظام کو ملیامیٹ کرنے کے لیے ہیں۔ دین اسلام کے پیروکار اور نبی کا ایک بھی امتی جب تک پاک سرزمین پر باقی ہے، اس غلیظ نظام کو پنپنے نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے وطن عزیز میں امریکہ کو مداخلت کی کھلی چھوٹ دے کر اس کے حوصلے اتنے بلند کر دیئے ہیں کہ اس نے ہمارے دین اسلام پر وار کرنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سفارتخانے کیجانب سے اسلامی ریاست اور مذہب کی توہین پر قوم امریکہ اور پاکستان میں موجود اس کے حواریوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button