
آل سعود کی خیانت کاریاں ، اسرائیلی جہاز اب مکہ جایا کریں گے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آل سعود کی جانب سے امت مسلمہ سے خیانت کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل سے سرزمین کعبۃاللہ مکہ شریف پر براہ راست پروازوں کی تیاری جاری۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے عبری و عربی دو الگ الگ بیانات میں اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) سے براہ راست مکہ مکرمہ کیلئے پرواز چلانے پر اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان بات چیت جاری ہے۔
اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے اسکا انکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے فیس بک پر اپنے عبری و عربی دو الگ الگ بیانات میں لکھا ہے کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب سے مکہ مکرمہ کیلئے براہِ راست پرواز چلانے پر بات چیت جاری ہے۔
سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب و اسرائیل کے درمیان دوستانہ تعلقات اب کسی سےڈھکے چھپے نہیں رہے لہذا سعودی حکام سے یہ بعید نہیں کہ وہ جدہ سے تل ابیب کیلئے براہ راست پرواز کے چلائے جانے پر اتفاق کر لیں، جبکہ بعض دوسرے تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ بنجمن نیتن یاہو انتخابات کے اس موقع پر مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) میں ساکن عرب باشندوں سے ووٹ حاصل کرنے کیلئے یہ حربہ استعمال کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ میں سب سے بڑی اسرائیلی لابی اسٹ تنظیم "اہم امریکی یہودی تنظیموں کی سربراہی کانفرنس” کا ایک وفد بھی حال ہی میں اپنے تنظیمی دورے پر ریاض پہنچا ہوا تھا جہاں متعدد سعودی حکام کیساتھ اسکی ملاقاتیں طے تھیں۔ اس یہودی تنظیم کے سربراہ آرتھر اسٹاک نے گزشتہ ہفتے اپنے سعودی عرب کے دورے کی تفصیلات کے بارے میں لکھا کہ سعودی عرب کے دورے کے دوران انکی 30 اعلی درجے کے سعودی حکام اور بااثر شخصیات سے ملاقاتیں ہوئی ہیں جن میں سعودی مبلّغ اعظم، مسلم ورلڈ لیگ (رابطۃ العالم الاسلامیہ) کے سربراہ اور سعودی ولیعہد "محمد بن سلمان” کے قریبی دوست "محمد العیسی” بھی شامل ہیں۔