
شکاپور مشی جلوس اربعین کیس میں نامزد تمام عزادار باعزت بری قرار دے دیئے گئے
شیعہ نیوز:چہلم امام حسینؑ کے موقع پر تعلقہ لکی غلام شاہ ضلع شکارپورچک میں جلوس اربعین میں پیدل شریک ہونے والے عزاداروں پر ریاستی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں نامزد تمام عزادار مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کے صدر اصغر علی سیٹھار کی شب وروز کوششوں سے سول کورٹ سے باعزت بری کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق جلوس اربعین میں پیدل شرکت کرنےکو جرم قرار دیکر ماورائے آئین و قانون تعلقہ لکی غلام شاہ ضلع شکارپورچک کے درجنوں عزاداروں پر درج مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے سول جج نے کیس کو خارج کرتے ہوئے تمام نامزد عزاداروں کو باعزت بری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔اس موقع پر تمام عزاداروں اور ان کے اہل خانہ سمیت مومنین شکار پور نے مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کے صدر اصغر علی سیٹھار کا خصوصی شکریہ ادا کیاجن کی مسلسل جدوجہد اور کوششوںسے عدالت نے ان تمام عزاداروں کو باعزت بری قرار دیا ہے ۔
واضح رہے کہ ان تمام عزاداروں کو فقط چہلم امام حسینؑ کے موقع پر پیدل سفر کرکے جلوس میں شریک ہونے کے جرم میں بنیادی شہری وآئینی آزادی کے برخلاف مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔