
سرگودھا قرنطینہ سینٹر میں موجود تمام زائرین کورونا سے کلیئرقرار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) الحمد اللہ سرگودھا قرنطینہ سینٹر میں موجود تمام 34زائرین کورونا وائرس سے کلیئر قرار۔ آج آخری زائر امام رضاؑ کی ٹیسٹ رپورٹ بھی منفی آنے پر گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں قائم قرنطینہ سینٹر میں 34زائرین کو منتقل کیا گیا تھا جہاں پر 33زائرین کی کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹس منفی آنے ہر گزشتہ روز اپنے اپنے گھروں کو روانہ کردیا گیا تھا۔ جبکہ ایک زائر توقیر عباس ولد نادر ساکن لورانوالی کوٹ مومن کی "کرونا ٹیسٹ رپورٹ” آنا باقی تھی آج ٹیسٹ رپورٹ آ گئی ہے جو منفی ہے۔
انشا اللہ آج توقیر عباس کو گھر پہنچا دیا جائے گا،یاد رہے کہ سرگودھا قرنطینہ سینٹرمیں کل 34زائرین کو شفٹ کیا گیا تھا جن میں سے 33زائرین منفی ٹیسٹ رپورٹ آنے پر 25 اور26اپریل 2020 کی درمیانی شب اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے تھے۔