اسلامی تحریکیںاہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

چوروں کو بچانے کیلئے اسلام کا نام لیکر مارچ کیا جارہا ہے

لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت پر عالمی قوتوں کی خاموشی افسوسناک ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ چوروں کو بچانے کیلئے اسلام کا نام لیکر عوام کو سڑکوں پر لایا جا رہا ہے۔

کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے دن کو یوم سیاہ کے طور منائے جانے کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت پر عالمی قوتوں کی خاموشی افسوسناک ہے، دنیا میں جہاں جہاں بھی مسلمانوں پر ظلم و بربریت ہوا ہے، اقوام متحدہ سمیت عالمی استعماری طاقتوں نے تماشا ہی دیکھا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہندوستان، امریکہ اور اسرئیل کا گٹھ جوڑ پاکستان سمیت ایشیاء کے امن کے لئے خطرہ کی گھنٹی ہے، لائن آف کنٹرول پر مسلسل جارحیت کا مقصد پاکستان کو جنگ کی طرف دھکیلنا ہے، یہ شیطانی مثلث خطے کو بدامنی کے ذریعے غیر مستحکم رکھنا چاہتا ہے۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام سربکف تیار ہیں، ہم دشمن کی ہر سازش کو باہمی اتحاد و یکجہتی سے ناکام بنائیں گے، دنیا بھر میں مختلف ممالک کے عوام خائن کرپٹ حکمرانوں کیخلاف سڑکوں پر ہے، پاکستان واحد ملک ہے، جہاں چوروں ڈاکوں کو بچانے کے لئے اسلام کا نام لے کر عوام کو سڑکوں پر لایا جا رہا ہے، ہمیں اس حساس دور میں باہر سے زیادہ اپنے اندر گھسے دشمن قوتوں کے آلہ کاروں سے خطرہ ہے، ہمارے ناعاقبت اندیش حکمرانوں اور پالیسی سازوں نے محب وطن طبقے کو دیوار سے لگا کر ملک دشمنوں کو پرموٹ کیا اور اس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے، ہمیں اپنے ماضی کے غلط فیصلوں پر نظرثانی کرنا ہوگی، بصورت دیگر پچھتاوے کے سوا کچھ ہاتھ نہ آئے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button