پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ باقر عباس زیدی کی قم او نجف سے تبلیغ پر تشریف لانے والے علماء و طلاب سے ملاقات

ملاقات میں شہر کراچی میں مبلغین کی ضرورت سمیت اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین علامہ باقر عباس زیدی نے مبلغین کی خدمات کو سراہا۔ ڈویژنل صدر کراچی علامہ صادق جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کی کراچی میں فعالیت اور پیش آنے والے مسائل پر گفتگو کی۔

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں قم المقدس و نجف اشرف سے برائے تبلیغ تشریف لانے والے علماء و طلاب کے ساتھ ایک ملاقات و دعوت سحر کا اہتمام کیاگیا، ملاقات میں شہر کراچی میں مبلغین کی ضرورت سمیت اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی۔

صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین علامہ باقر عباس زیدی نے مبلغین کی خدمات کو سراہا۔ ڈویژنل صدر کراچی علامہ صادق جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کی کراچی میں فعالیت اور پیش آنے والے مسائل پر گفتگو فرمائی۔ مبلغین نے مجلس وحدت مسلمین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیخ اختر عباس قمی کے فرزند ڈاکٹر عبد الزھراء سمیت 6 زائرین شہید

ملاقات میں ڈویژنل ذمہ داران علامہ حیات عباس نجفی، برادر زین رضوی، برادر ہادی شہیدی، برادر محمد عباس، آصف صفوی اور کاظم عباس موجود تھے جبکہ عزاداری ونگ کراچی کے صدر برادر رضی حیدر رضوی اور وحدت یوتھ کراچی کے صدر برادر حسن رضا بھی موجود تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button