پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مولانا جواد نقوی کا کارنامہ، روز شہادت جناب ذینب ؑ کے دن جشن کا اعلان

فرمان معصوم ؑ ہے کہ ہمارے شیعہ ہماری خوشی میں خوشی اور غم میں غم مناتے ہیں۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحریک بیداری تنظیم کے تاحیات سربراہ مولانا جواد نقوی نے ایک اور کارنامہ انجام دے دیا، روز شہادت حضرت ذینب ؑ کے موقع پر جشن کے پروگرام کا اعلان کردیا۔

فرمان معصوم ؑ ہے کہ ہمارے شیعہ ہماری خوشی میں خوشی اور غم میں غم مناتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں ملت میں انتشار پھیلانے کیلئے سرگرم علامہ جواد نقوی کا ایک اور اقدام

15 رجب المرجب تاریخ شہادت عقیلہ بنی ہاشم حضرت سیدہ ذینب سلام اللہ علیھا ہے تاہم مولانا جواد نقوی نے اس دن اپنے مدرسے عروۃالوثقیٰ میں جشن میلاد بوتراب کا اعلان کردیا جب کہ ولادت امام علیؑ کی تاریخ13 رجب المرجب ہے۔

یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک شخص خود کو عالم دین بھی کہے اپنے مدرسے کے نظم و نسق کو پاکستان کا بہترین مدرسہ بھی کہے لیکن اسے یہ بھی معلوم نہ ہو کہ کس دن تشیع کی مقدس ہستیوں کی شہادت کی تاریخ ہے۔

پرانا اشتہار

صرف یہی نہیں کہ مولانا جواد نقوی اور ان کی ٹیم اس بات کی طرف متوجہ نہیں بلکہ پہلے انہوں نے ایک اشتہار بنایا جس میں 28 فروری 15 رجب جشن میلاد کا اعلان تھا تاہم شدید رد عمل کے بعد تاریخ تبدیل کرنے کے بجائے دھوکہ دہی سے کام لیتے ہوئے 28 فروری کو 16 رجب لکھ کر نیا اشتہار بنادیا جبکہ 28 فروری کو 15 رجب ہے جو تاریخ شہادت حضرت ذینب کبریٰ ؑ ہے۔

نیا اشتہار

ملت جعفریہ کا مولانا جواد نقوی سے مطالبہ ہے کہ یا تو وہ خود کو شیعہ کہنا چھوڑ دیں پھر اس کے بعد جو جی چاہے کریں لیکن ملت جعفریہ کا لبادہ اوڑھ کر ایسے کام کرنے سے گریز کریں اور جشن ملاد بوتراب کی تاریخ تبدیل کریں اور اسے شایان شان طریقے سے منائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button