پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ جواد نقوی کے قول و فعل کا ایک اور کھلا تضادسامنے آگیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تنظیم تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ جواد نقوی کے قول و فعل میں تضاد کا ایک اور نمونہ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں علامہ جواد نقوی علالت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے اور اب تیزی سے رو بہ صحت ہوہے ہیں۔ اللہ تعالی انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے۔

تاہم علامہ جواد نقوی نے اس بار ایک اور ایسا کام کردکھایا جس کیلئے وہ پورے پاکستان میںشہرت رکھتے ہیں یعنی قول و فعل میں تضاد۔

یہ خبر بھی پڑھیں پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی کی کاروائی میں کالعدم سپاہ صحابہ کا دہشتگرد گرفتار

علامہ جواد نقوی نےجشن ولادت مولا علیؑ و امام حسینؑ کے موقع پر کیک کاٹنے والے مومنین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اسے برطانیہ سے آیا ہوا طریقہ قرار دے کراس کی سختی سے تردید کی تھی تاہم گزشتہ روز روبہ صحت ہونے کے بعد ان کے سوشل میڈیا سے جاری ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے سامنے کیک موجود ہے اور صحت مند ہونے کی خوشی میں کیک کاٹا جائے گا۔

اس سے قبل بھی علامہ جواد نقوی مومنین، عزاداروں ،علماء اور شیعہ تنظیموں پر بے جا تنقید کرتے نظر آئے تاہم بعد ازاں وہی تمام کام خود انجام دیتے بھی نظر آتے ہیں۔

اس کے علاوہ شہدائے کربلا کے قاتلوں سے انتقام لینے والے حضرت مختارثقفیؒ کی شان میں گستاخی، مولا علیؑ کے مقابل آنے والےامیر شام معاویہ ابن ابوسفیان کے فضائل بیان کرنا بھی علامہ جواد نقوی کی خصوصیات میں سے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button