پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

یوم پاکستان کے موقع پر جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں پُروقار تقریب کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہور میں یوم پاکستان کے موقع پر جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت تحریک بیداریِ امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کی، جبکہ اس موقع پر جامعہ عروۃ الوثقیٰ طلبہ کی جانب سے پریڈ، سکاؤٹ سلامی اور پرچم کشائی کی گئی۔

قبل ازیں علامہ جواد نقوی کی ہدایت پر تحریک بیداری امت مصطفی نے ملک بھر میں 20 سے 27 مارچ تک ہفتہ پاکستان منایا۔ ہفتہ پاکستان کے تحت ملک گیر کانفرنسیں منعقد کی گئیں۔ مرکزی کانفرنس آج دو بجے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں ہوئی، جس میں تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام، مشائخ عظام، دانشور، وکلاء، صحافی اور دیگر عمائدین نےشرکت کی۔ کانفرنس کا عنوان ’’وطن کی فکر کر ناداں‘‘ رکھا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں یوم پاکستان پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں

علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان قومی اداروں کی فتح، تشکیل اور مضبوطی کا دن ہے، تیئس مارچ کو قوم نے ثابت کیا کس طرح غلامی اور ستم پر غلبہ پاتے ہیں۔ علامہ جواد نقوی کا کہنا تھا کہ تیس مارچ صرف پریڈ، جھنڈے اور رسموں کا دن نہیں، تیئس مارچ آزاد قوموں سے آداب سیکھنے کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ غلامی کا نظام قوموں کیلئے بدترین نجاست ہے، ہماری نادانی یہ ہے کہ ہم نے غلامی کا نظام اپنایا ہوا ہے، آج کے دن کا تقاضا ہے کہ غلامانہ سسٹم سے نجات کا عہد کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button