اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بیدار اور باشعور قومیں ہی مشکل حالات کا مقابلہ کرسکتی ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی، ایم ڈبليو ایم ایمپلائز ونگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری آغا منور حسین جعفری اور صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سید ظفر عباس شمسی بلوچستان کے تنظیمی دورے کے دوسرے دن ضلع نصیر آباد پہنچے تو ڈیرہ مراد جمالی میں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر مرکزی امام بارگاہ ڈیرہ مراد جمالی میں تنظیمی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید عبدالقادر شاہ، ضلعی سیکرٹری ایمپلائز ونگ قاسم علی شاہ، حاجی ہدایت اللہ گورشانی و دیگر شریک ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں علامہ شبیر میثمی کی وفدکے ہمراہ علامہ ساجد نقوی سے خصوصی ملاقات

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ وہی قومیں مشکل حالات کا بہتر مقابلہ کرسکتی ہیں، جو بیدار اور باشعور ہوں اور ان میں مضبوط تنظيم ہو، کیونکہ "فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں۔”

علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین قوم کی نمائندہ جماعت ہے، اس موقع پر آغا منور جعفری نے کہا کہ ایمپلائز ونگ ہر تنظيم میں انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین ملت کے مختلف طبقات کے لئے جامع لائحہ عمل دے کر ان کی رہنمائی کر رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button