اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

خطبہ فدک عظمت سیدہ زہراء ؑکی تجلی گاہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حضرت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی یوم شہادت کے سلسلے میں مسجد امام مہدی علیہ السلام مہدی آباد گولاٹو میں خمسہ مجالس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزھراء کی پاکیزہ سیرت عالم انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہے۔ سیدہ کائنات کا خطبہ فدکیہ علم و عرفان کا سمندر ہے۔ ہر انسان اپنے کلام سے پہچانا جاتا ہے خطبہ فدک عظمت سیدہ زہراء کی تجلی گاہ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں شیعہ مکتب کی توہین پرعلامہ کمیل مہدوی کامنافق اعظم عامر لیاقت کو کرارا جواب

انہوں نے کہا کہ تاریخ انسانی عورت کے کردار کے بغیر نا مکمل ہے۔ ھاجرہ آسیہ مریم خدیجہ الکبریٰ سیدہ فاطمتہ الزہرا اور سیدہ زینب کبریٰ تاریخ انسانیت کی قابل فخر شخصیات ہیں کہ جن کا پاکیزہ کردار نسل انسانی کے لئے رہنما اصول قرار پایا۔ سیدہ فاطمہ الزھراء اولین و آخرین کی سردار ہیں۔ آپ کے دامن عصمت میں جن ھستیوں نے تربیت پائی وہ عالم انسانیت کے رہبر و رہنما بن گئے۔

انہوں نے کہا کہ عصر حاضر میں مغربی ثقافتی یلغار کا مقصد دینی اقدار کا خاتمہ کرتے ہوئے معاشرے میں بے حیائی عریانی اور فحاشی کی ترویج ہے۔ مغرب ثقافت کے شب خون اور مفاسد کے مقابلے کے لئے ہمیں سیرت سیدہ فاطمہ الزھراء کو اپنانے کی ضرورت ہے جو ہمیں حجاب عفت حیاء اور پاکدامنی کا درس دیتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button