پاکستانی شیعہ خبریں

دین اسلام نے حصول علم کو بڑی اہمیت دی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تنظیم سازی اور ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے زیر اہتمام ڈیرہ مراد جمالی میں ایک روزہ تنظیمی ورکشاپ منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی نائب صدر علامہ سہیل اکبر شیرازی، مرکزی مسؤل شعبہ جوان علامہ تصور عباس اور علامہ محمد رضا مفکر نے درس دیا۔ جبکہ اسلام شناسی ورکشاپ میں صوبائی سیکرٹری میڈیا سید عبدالقادر شاہ، مرید علی شاہ نے انتظامی فرائض انجام دیئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ تنظیمی کارکنوں کی تعلیم و تربیت مجلس وحدت مسلمین کی ترجیحات میں شامل ہے۔ یونٹس کے لئے نو نکاتی سالانہ پروگرام تشکیل دیا گیا ہےجس پر عملدرآمد سے تنظیمی فعالیت میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام نے حصول علم کو بڑی اہمیت دی ہے۔ اسی لئے پہلی وحی کا آغاز اقرء سے ہوا یعنی "پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے تجھے پیدا کیا”۔ قرآن کریم کتاب ہدایت ہے اور اس میں موجود سورت القلم ہمیں قلم کی اہمیت سے آگاہ کرتی ہے۔ یونٹس اسلام شناسی کے لئے اسٹڈی سرکل ورکشاپس اور پندرہ روزہ دروس کا اہتمام کریں۔

یہ خبر بھی پڑھیں حق زہراؑ کا دفاع کرنے کی پاداش میں گرفتار علامہ غلام حسنین وجدانی کی ضمانت منظور

علامہ سید ظفر عباس شمسی نے اس موقع پر کہا کہ یکم رجب سے ملک بھر میں توسیع تنظیم مہم کا آغاز ہو رہا ہے۔ جس کا مقصد معاشرے میں ایم ڈبلیو ایم کے اہداف کو بیان کرنا اور مجلس کے اغراض و مقاصد کے حصول کی جدوجہد کو تیز کرنا ہے۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکاء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button