پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

الحمد للہ، علامہ ناظر عباس تقوی بحفاظت پاکستان پہنچ گئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسیر مکہ علامہ ناظر عباس تقوی سعودی عرب میں قید سے رہائی کے بعد کراچی میں اپنے گھر پہنچ گئے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں علامہ ناظر عباس تقوی نے اپنی رہائی میں کردار ادا کرنے والوں، ملی تنظیموں، علمائے کرام اور عوام کا دعاؤں میں یاد رکھنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں چارسدہ، جمعے کے خطبوں میں شیعوں کے قتل کی دھمکیاں ،انتظامیہ خاموش تماشائی

یاد رہے کہ علامہ سید ناظر عباس تقوی 13 رجب المرجب جشن ولادت باسعادت مولود کعبہ مولا علی ابن ابی طالبؑ کے موقع پر عمرے کی سعادت کے حصول کیلئے سعودی عرب میں موجود تھے اور ولادت کی خوشی میں خانہ کعبہ میں علی ولی اللہ کا پرچم اٹھایا تھا، جس کے بعد علامہ ناظر عباس تقوی کو کو مکہ مکرمہ سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button