پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

نامور شیعہ عالم دین علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی دوسری برسی منائی جارہی ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر، نامور شیعہ عالم دین اور مبلغ اسلام علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی مرحوم کی آج دوسری برسی منائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جامعۃ المنتظر لاہور کے سینیئر استاد اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی مرحوم کی آج دوسری برسی منائی جارہی ہے۔

علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی ایران کے شہر قم المقدسہ میں مختصر علالت کے بعد29 اکتوبر 2020 کو خالق حقیقی کی بارگاہ میں حاضر ہوگئے تھے۔ آپ کی نماز جنازہ حرم بی بی معصومہ قم ؑ میں ادا کی گئی اور تدفین بھی قم المقدسہ کے قبرستان میں کی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں کشمیری رہنما مولانا عباس انصاری کا انتقال امت مسلمہ کا عظیم نقصان ہے، علامہ حافظ ریاض نجفی

مرحوم علامہ نیاز نقوی سیاسی و مذہبی امور پر گہری نظر رکھتے تھے مختلف معاملات میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی ترجمانی بھی کرتے رہے۔

سیاست میں بھی دلچسپی رہی سیاسی بصیرت کی بدولت مختلف سیاسی جماعتوں کے اجتماعات میں جامعہ کی نمائندگی کرتے رہے۔ ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم پر بھی ملت جعفریہ کی موثر آوازتھے، حکومتی سطح پر مختلف کمیٹیوں اور نصاب کی تشکیل کے حوالے سے مختلف فورم کا حصہ رہے ۔

مرحوم علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کے لیے سورہ فاتحہ کی التماس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button