پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

یوم دفاع ملک دشمن باطل قوتوں کیخلاف سینہ سپر ہونے کا نام ہے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

یوم دفاع ملک دشمن باطل قوتوں کیخلاف سینہ سپر ہونے کا نام ہے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

شیعہ نیوز : چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری  نے 6 ستمبر یوم دفاع کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم ملکی دفاع اور وقار کی خاطر دشمن کے مقابلے میں ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے اپنے عظیم سپوتوں، سپاہیوں اور شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، یوم دفاع ملک دشمن باطل قوتوں کیخلاف سینہ سپر ہونے کا نام ہے۔پاکستان اور پاکستانیوں کی آزادی و امن، شہدا کی قربانیوں کا ثمر ہے، پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان نے اپنے تن، من، دھن کی قربانی دیکر ملکی سرحدوں کی حفاظت کی، فوج کے ساتھ پاکستانی عوام بھی دشمن سے برسرِپیکار رہی اور دشمن کے دانت کھٹے کیئے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ داخلی استحکام و سلامتی بھی وقت کا اولین تقاضا ہے، تمام پاکستانی اکائیوں سے بات چیت اور اعتماد کی بحالی اشد ضروری ہے، ملک میں قانون کی بالا دستی، بنیادی حقوق کی فراہمی اور عدل و انصاف کا فروغ بھی ملکی سالمیت و بقا کیلئے ناگزیر ہے، مستقبل میں کسی بھی جارحیت کی صورت میں وطن عزیز کے دفاع کے لیے عزم اور تجدید عہد کا دن ہے، بہادر پاکستانی قوم اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی، ملک کے وسیع تر مفاد کی خاطر ہمیں قومی وحدت کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اور ماضی کی غلط پالیسیوں سے سبق سیکھنے میں ہی دانشمندی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button