پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کابل کے معصوم طلباء و طالبات پر وحشیانہ اور بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں علامہ راجا ناصر عباس جعفری

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شیعہ اکثریتی علاقے دشت برچی میں معصوم بچیوں پر ہونے والے وحشیانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اقدام قرار دِیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کے برسر اقتدار آنے کے دوران شیعہ ہزارہ برادری پر ظالمانہ اور غیر انسانی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے جن میں سینکڑوں معصوم جانوں کا نقصان ہو چکا ہے لیکن طالبان حکومت ہزارہ برادری کا تحفظ کرنے میں مسلسل ناکام رہی ہے۔
ایک سال کے عرصے میں کئی سفاکانہ حملے کیئے گئے ہیں جن میں ہسپتال ،تعلیمی مراکز مساجد و امام بارگاہ شدید متاثر ہوئے ہیں معصوم بچیوں پر کیا گیا یہ تیسرا بزدلانہ حملہ ہے ۔اس بربریت پر انسانی حقوق کا ڈھنڈورا پیٹنے والے عالمی اداروں اور ممالک کی خاموشی افسوس ناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ طالبان حکومت اس ظلم وبربریت کے ذمہ دار ہیں اس طرح کے مسلسل حملے جاری رہنا اور حکومتی اداروں کیطرف سے انہیں روکنے میں مسلسل ناکامی انکی کارکردگی اور سوچ پر سوالیہ نشان ہے ، اب تک ان حملوں میں ملوث افراد اور شدت پسند گروہوں کی حکومتی سطح پر نہ تو باقاعدہ نشاندہی کی کئی ہے اور نہ ہی منصوبہ بندی کرنے دہشت گرد قانون کی گرفت میں آئے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button