
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
نئے سال کے آغاز پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا پیغام
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سال 2022 کے آغاز پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنےپیغام میں کہا ہے کہ نئے عیسوی سال کی آمد پر ملک و قوم کی خوشحالی کے لیے دعاگو ہوں۔
انہوں نے کہا کہ وحدت و اخوت اورمذہبی رواداری کے لیے نئے سال بھی جدوجہد جاری رہے گی۔سال 2022 تکفیریت سے پاک پاکستان کے طور پر منایا جائے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں منی بجٹ کا دفاع عوام کی انکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے. , احمد اقبال
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ نئے سال کی آمد پر پاکستان کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے تجدید عہد کرتے ہیں اور اسلام و ملک دشمنوں کے مقابل اپنی پوری قوت کے ساتھ سینہ سپر رہیں گے۔