پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعہ قوم کے بڑوں کی ملاقات، اہم معاملات پر گفتگو

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) معروف عالم دین و خطیب نشتر پارک علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ملاقات کی، ملاقات میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی قائدین بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے درمیان موجودہ ملکی صورتحال اور ملک دشمن قوتوں کی جانب سے وطن عزیز میں فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی جاری مہم کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگی سمیت عزاداری سید الشہداء پر قدغنیں لگانے کی کوششوں اور علماء کرام کے خلاف بلا جواز پابندیوں کا مسئلہ بھی زیر بحث آیا۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اورایم ڈبلیوایم کے قائدین نے علامہ شہنشاہ حسین نقوی پر لاہور میں درج بلاجواز ایف آئی آر اور مختلف شہروں میں انتظامیہ کی جانب سے عائد غیر قانونی پابندیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں عباس ٹاؤن سبیل حملہ کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار مومنین رہاہوگئے

علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے اظہار یکجہتی اور حمایت پر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت ایم ڈبلیوایم کے دیگر قائدین سے اظہار تشکر کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ حیدرعباس عابدی، ناصرعباس شیرازی اور اسدعباس نقوی بھی موجود تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button