پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عیدالفطر کے موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا پیغام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عید الفطر کے بابرکت موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ہر خوشی ہر عید وطن عزیز کی سلامتی سے جڑی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید الفطر رب کریم کی طرف سے امت مسلمہ کے لیے انعام ہے۔ہمیں نیک اعمال کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا شکر بجا لانا چاہئیے۔اپنے نادار عزیز و اقربا اور ضرورت مندوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کر کے اس ذات کریم کا قرب حاصل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر اس دن کو عید قرار دیا گیا جس دن مومن گناہوں اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی سے بچا رہتا ہے۔ اپنے اعمال کا محاسبہ اور نفس کی سرزنش کرتے رہنا وہ بہترین عمل ہے جو انسان کو اللہ کے نزدیک کرتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں عید اور لاپتہ شیعہ عزاداروں کے اہل خانہ کی فریاد

انہوں نے کہا کہ ارض پاک اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے۔عید کے بابرکت موقع پر اس اسلامی ریاست کی حفاظت و خوشحالی کے لیے خصوصی طور پر دعا کی جائے۔ اسلام دشمن عالمی طاقتیں وطن عزیز کے سالمیت و بقا کے لیے خطرات کھڑے کر رہی ہیں۔ ہماری ہر خوشی ہر عید وطن عزیز کی سلامتی سے جڑی ہوئی ہے۔

پاکستان میں بسنے والے ہر فرد کی یہ اخلاقی ذمہ داری بھی ہے اور حب الوطنی کا تقاضا بھی کہ ملک و قوم کے مفادات کو نقصان پہچانے والوں کے خلاف آواز بلند کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button