پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

تیز گام حادثہ،علامہ راجہ ناصر عباس کا ہلاکتوں پر اظہار افسوس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصر عباس جعفری نے ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

علامہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کرے

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت جاں بحق ہونے والوں کے ورثا اور زخمیوں کے لئے فوری مالی معاونت کا اعلان کرے

علامہ ناصر عباس نے مطالبہ کیا کہ ٹرین حادثے کی فوری اور شفاف تحقیقات کرواکے حقائق سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔

سربراہ مجلس وحدت نے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلیئے دعا بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button