عزاداری کے خلاف ہونے والی سازشوں کا ہر سطح پر مقابلہ کرینگے
شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سینیئر نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ مرجعیت اور عزاداری کیخلاف ہونیوالی سازشوں کا ہر سطح پر مقابلہ کرینگے، انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی، عراق کا ملین مارچ، شام، یمن میں کامیابیاں امریکہ، اسرائیل اور انکے ڈالر خور اسلام کے نام نہاد ٹھکیدار سعودی عرب کی پریشانیوں کا سبب بن رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعۃ النجف ڈیرہ اسماعیل خان میں قرآن سینٹرز کے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملت اسلامیہ اور بالخصوص ملت تشیع کے لئے جتنے بھی مسائل پیدا ہو رہے ہیں، وہ قرآن سے دوری کا سبب ہے، استعمار مسلمانوں میں دوری اور تفرقہ پھیلانے کی مذموم کوششیں کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی، عراق کا ملین مارچ، شام، یمن میں کامیابیاں امریکہ و اسرائیل اور انکے ڈالر خور اسلام کے نام نہاد ٹھیکیدار سعودی عرب کی پریشانیوں کا سبب بن رہی ہے اور وہ ان شاء اللہ تعالیٰ ناکام و نامراد رہیں گے۔