پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکے کے مجرموں کو قوم کے سامنے لایا جائے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں پشاور پولیس لائن کی مسجد میں دوران نماز دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا اور دہشتگردی کے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس لائن مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کی بھر پُور زور مزمت کرتے ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور ملک دشمن عناصر کو گرفتار کر کے قوم کے سامنے لایا جائے اورعبرتناک سزا دی جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں پشاور کی پولیس لائن مسجد میں ہونیوالے دھماکےکی مذمت کرتے ہیں

علامہ صادق جعفری نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زخمیوں کو مکمل طبی امداد فرہم کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button