پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملک میں دہشتگردی کا پھر سر اٹھانا انتہائی تشویشناک، جامع حکمت عملی لازم ہے، ساجد نقوی

ن خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے سٹیشن کوئٹہ پر ہونیوالے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور جاں بحق سویلین و سکیورٹی اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور امن عامہ کو بحال کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات پر زور دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے سٹیشن کوئٹہ پر ہونیوالے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور جاں بحق سویلین و سکیورٹی اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دختررسول ؐ خاتون جنتؑ ، شہزادی کونین ؑ حضرت فاطمتہ الزہراسلام اللہ علیہا کی شہادت کےایام آتے ہی شہر قائد کراچی سیاہ پوش و سوگوار

علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ پورے ملک بالخصوص بلوچستان و خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی کی حالیہ صورتحال ایک مرتبہ پھر پوری قوم کو تشویش میں مبتلا کر رہی ہے، ہمارا ملک جو تقریباً دو عشروں سے زائد دہشتگردی کی عفریت کا سامنا کر رہا ہے، جس کیخلاف آپریشنز کے باوجود دوبارہ اس کا سر اُٹھانا انتہائی تشویشناک ہے، خصوصاً عام پاکستانیوں، سکیورٹی اہلکاروں اور چینی باشندوں پر ہونیوالے حالیہ حملوں کے بعد عوام میں ایک مرتبہ پھر بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے، اس لئے ضروری ہے کہ سنجیدہ اقدامات کئے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button