اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
لاہور دھماکہ، دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات لمحہ فکریہ ہیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی طرف سے لاہور میں انار کلی بازار میں ہونیوالے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
علامہ ساجد نقوی کا اپنے مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات لمحہ فکریہ ہیں، روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں، عوام کی جان و مال کا تحفظ یقنی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، تمام اقدامات بروکار لائے جائیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں لاہور، لوہاری گیٹ کے قریب دھماکہ 3 جاں بحق 27 زخمی
علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ بم دھماکے میں قیمتی جانی ضیاع پر دلی افسوس ہے اور وہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور بم دھماکے میں ہونیوالے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔