اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لاہور، لوہاری گیٹ کے قریب دھماکہ 3 جاں بحق 27 زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لوہاری گیٹ کے قریب انار کلی بازار میں ہونے والے دھماکے میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوگئے۔

انارکلی بازار کی دکانوں کے قریب دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے سے متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور قریب کھڑی موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لےکر امدادی کارروائیاں شروع کردیں، دھماکے کی جگہ کو شامیانے لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین کے مطابق دھماکے میں ایک جاں بحق شخص کی لاش اسپتال لائی گئی جب کہ ایک زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔

ڈاکٹر یاسمین کے مطابق دھماکےکے زخمیوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جن کی حالت بہتر ہے جب کہ دھماکے میں زخمی چار افراد کی حالت تشویشناک ہے ان افراد کی ہڈیاں ٹوٹی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں کراچی سے گرفتار داعشی دہشتگرد نے حیران کن انکشافات کردیئے

ڈی سی لاہور کے مطابق مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے جس کی عمر 9 سال ہے اور اس کی شناخت ابصار کے نام سے ہوئی ہے جو کہ کراچی کا رہائشی بتایا جاتا ہے، دھماکے میں ابصار کے والدین بھی زخمی ہوئے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو دھماکے سے متعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا پلانٹڈ ڈیوائس سے کیا گیا،دھماکے میں ڈیڑھ کلو باروودی مواد استعمال کیا گیا تھا، دھماکے میں ایک عمارت اور 8 موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا۔

ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں 27 افراد زخمی اور 3 جاں بحق ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button