اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سانحہ مری، سربراہ شیعہ علماء کونسل علامہ ساجد علی نقوی کا اظہار افسوس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مری میں گذشتہ روز کے سانحے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس کے مطابق مری میں شدید برفباری کے نتیجے میں سیاحوں کی پھنسی گاڑیوں میں شدید سردی کی تاب نہ لاکردرجنوں افراد لقمہ اجل بن گئے۔

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے ایک ہی خاندان کے8 سے زائد افراد سمیت 21 افراد کے جاں بحق ہونے پر ان کے لواحقین سے دلی رنج اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے امدادی کاروائیاں تیز تر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں امامیہ اسکاوٹس کے رضاکار برفباری میں پھنسے سیاحوں کی مدد کیلئے مری روانہ

انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ بنیادی ذمہ داری ہے جس کے لئے ٹھوس اقدمات کے ذریعہ انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے ایسا میکنزم بنائے جانے کی اشد ضرورت ہے جس سے ایسا افسوسناک اور دلخراش واقعہ دوبارہ وقوع پزیر نہ ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button