پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
علامہ ساجد نقوی کی جانب سےکامیاب طلباء میں انعامات کی تقسیم
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ شیعہ علما کونسل علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے زہرا اکیڈمی کے تعاون سے ملک بھر سے میٹرک کے سال 2019ء کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے26 طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے ان میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
تقسیم انعامات میں شیعہ علما کونسل کے مرکزی رہما علامہ محمد تقی شاہ نقوی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور طلباء میں انعامات تقسیم کیئے۔
یاد رہے پاکستان بھر سے 26 جعفری طلباء نے میٹرک کے امتحانات میں 90 فیصد سے زائد نمبر لیے تھے۔
قوم کے نوجوانوں کی کارکردگی کو سہراہتے ہوئے مرکز جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے تمام ڈویژنز میں میٹرک میں اچھی کارکردگی دکھانے والے بچوں تک انعامات پہنچائے۔