پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ شبیر میثمی کا دورہ ملتان، علامہ تقی شاہ سے اہم ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ شبیر حسن میثمی نے دورہ ملتان کے دوران ممتاز بزرگ عالم دین، ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سینیئر نائب صدر علامہ سید محمد تقی نقوی سے جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ سورج میانی ملتان میں ملاقات کی۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے دوران ملاقات علامہ سید محمد تقی کی احوال پُرسی اور صحتیابی کیلئے خصوصی دُعا کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کیجانب سے شہدائے پشاور میں ایک کروڑ نقد امداد کی تقسیم

علامہ شبیر حسن میثمی نے دوران ملاقات موجودہ ملکی، تنظیمی و قومی صورتحال پر گفتگو کی۔ علامہ شبیر حسن میثمی ان دنوں جنوبی پنجاب کے دورہ پر ہیں، جو مختلف شخصیات سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ عوامی اجتماعات میں بھی شرکت کر رہے ہیں۔

اس موقع پر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی صدر سید ذیشان حیدر شمسی، سابق سیکرٹری مالیات حیدر ملک، مرکزی سیکرٹری تعلیم محمد اکبر اور دیگر موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button