اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعوں کو خوفزدہ کرنے کا خواب دیکھنے والوں کی قبر پر دیا جلانے والا بھی موجود نہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے خبردار کیا ہے کہ فرقہ واریت کو ہوا دینے کی سازش کی جا رہی ہے، ناصبی اور خارجی ٹولہ پھر سے سر اُٹھا رہا ہے اور حکومت کو بلیک میل کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں تکفیری گروہ کی بدمعاشیاں ناقابل برداشت تک بڑھتی جا رہی ہیں۔ ریاستی اداروں نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو ملک کے ایک بار پھر دہشت گردی کی لپیٹ میں آنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جلوس نکال کر شیعہ کو خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا، دنیا جانتی ہے کہ ہم سے زیادہ جلوس نکالنے کی قوت رکھنے والا کوئی نہیں۔ حکومت نے تکفیری گروہ کی غیراخلاقی اور غیرقانونی سرگرمیوں کا نوٹس نہ لیا تو حالات خراب ہوں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں شہید قاسم سلیمانی ؒ کو پاکستانیوں کا خراج تحسین، نحن قاسم ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

انہوں نے کہا کہ شیعوں کو خوفزدہ کرنے کا خواب دیکھنے والوں کی قبروں پر کوئی دیا جلانے والا بھی موجود نہیں، جبکہ اسلام کی بہترین تعبیر تشیع اپنی آب و تاب کیساتھ نہ صرف پاکستان، سعودی عرب، بھارت، افغانستان، ایران اور عراق بلکہ دنیا بھر میں موجود ہے۔

علامہ سبطین سبزواری نے مطالبہ کیا کہ حکومت دہشت گرد گروہ کو نکیل ڈالے، 1990ء کی دہائی کا دور واپس لانے کے خواب دیکھنے والوں کو اب بھی وہ دن ڈراونا خواب لگتے ہیں، تکفیری دہشت گرد پہلے ہمیں مرعوب کر سکے تھے، نہ آئندہ کر سکیں گے۔ شرمندگی ان کا مقدر بنے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button