
علامہ سید ساجد علی نقوی کا پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار افسوس
پوپ فرانسس کا بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کردار نمایاں رہا ہے، پوپ فرانسس ہمیشہ غزہ جنگ کے مخالف رہے اسکے علاوہ وہ دنیا میں تمام مذاہب و ادیان کے لوگوں کے لیے امن و امان کے قیام کے خواہاں تھے، دنیا میں قیام امن کے لیے انکی کاوشیں قابل تعریف ہیں
شیعہ نیوز: سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا پوپ فرانسس کے انتقال پراظہار افسوس، علامی ساجد علی نقوی نے اپنے ایک بیان یں کہا کہ ہم پوپ فرانسس کے انتقال پر مسیحی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے کہا کہ پوپ فرانسس ایک معتدل شخصیت کی مالک تھے اور انہوں نے ہمیشہ اپنے خطابات میں شدت پسندی کی نفی کی۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ اقبال کا پیغام حریت آج بھی ہمارے لیے راہ نجات ہے، علامہ مقصود ڈومکی
پوپ فرانسس کا بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کردار نمایاں رہا ہے، پوپ فرانسس ہمیشہ غزہ جنگ کے مخالف رہے اسکے علاوہ وہ دنیا میں تمام مذاہب و ادیان کے لوگوں کے لیے امن و امان کے قیام کے خواہاں تھے، دنیا میں قیام امن کے لیے انکی کاوشیں قابل تعریف ہیں، علامہ سید ساجد علی نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پوپ فرانسس ہمیشہ قتل و غارت گری اور تشدد پسندی کے شدید مخالف رہے، انکے انتقال سے دنیا ایک امن پسند رہنماء سے محروم ہو گئی ہے۔