دنیا

قندھار کے پولیس ہیڈکواٹر پر مبینہ طور پر خودکش حملہ

شیعہ نیوز: افغانستان کے صوبے قندھار کے پولیس ہیڈکوارٹر پر سکیورٹی گارڈز نے ایک کار کو روکنے کا اشارہ کیا تاہم تیز رفتار کار رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے مرکزی دروازے سے جا ٹکرائی اور زوردار دھماکا ہوا۔

دھماکے کے فوری بعد کار میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جب کہ سکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کرلیا۔ عینی شاہدین کے مطابق جائے وقوعہ پر کئی افراد کو شدید زخمی حالت میں سڑک پر پڑے دیکھا گیا ہے۔

زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جب کہ ہیڈ کوارٹر کی جانب آنے والی شاہراہ کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ تاحال کسی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close