مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ افغانستان میں خانہ جنگی کرانا چاہتا تھا، نصراللہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ جو بائيڈن طالبان اور افغان فورسز کے درمیان لڑائي کراکے افغانستان میں خانہ جنگی کرانا چاہتے تھے۔

منگل کی شب اپنے ایک بیان میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کو خطے کی صورتحال کا ادراک نہیں اور وہ بار بار اپنی غطیوں کا اعادہ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر افغانستان سے فوجیں نکالنے پر مجبور تھے اور آخرکار انہیں شکست ہوئي اور ذلیل و خار ہوکر اس ملک سے بھاگنا پڑا ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ نے امریکی صدر کی حالیہ تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جوبائيڈن نے صاف صاف کہہ دیا ہے کسی اور کے لیے لڑنا امریکہ کی ذمہ داری نہیں ہے۔

سید حسن نصراللہ نے ان لوگوں کا مخاطب کرتے ہوئے جو اس فکر میں ہیں امریکہ کی ان کی طرف کسی اور کے خلاف جنگ کرے گا کہا کہ خطے کے ملکوں کو امریکی اسٹریٹیجی کو سمجھ لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ لبنان اس استقامتی محاذ کا حصہ ہے جس نے اب تک کئي مرتبہ لبنان اور خطے میں امریکی سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ آج بھی طاقتور اور مستحکم ہے اور پچھلے چندر روز کے واقعات نے ایک بار پھر اس حقیقت کو ثابت کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button